پاکستانفیچرڈ پوسٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف چیئرمین تحریک انصاف کی حمایت میں میدان میں آگئے‘ کیا عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جائے گا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے سے روکنے کا اعلان کر دیا
وزیر دفاع خواجہ آصف چیئرمین تحریک انصاف کی حمایت میں میدان میں آگئے‘ کیا عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جائے گا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ کیا سلیمان شہباز کو وزیراعظم کے ساتھ سرکاری دوروں پر جانے کے بجائے پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ایسا ہونا چاہیے اور ایسا ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟ پھر بھی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہئیں، عمران خان کو خود کو تباہ کرنے کے لیے چھوڑ دینا چاہیے۔