پاکستان

چلڈرن اسپتال لاہور میں آتشزدگی ; کروڑوں روپے کی ادویات تباہ

چلڈرن اسپتال لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں تباہ ہوگئیں۔

چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل میں اچانک آگ لگ گئی، اسپتال کا تیسرا فلور میڈیسن اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا اسٹور میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات موجود تھیں جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں تباہ ہوگئیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث علی الصبح لگی، آگ اسپتال کی تیسری منزل پر لگی، جہاں اسپتال کو دوائیاں سپلائی کرنے والی فارمیسی موجود تھی یہاں سے پورے اسپتال کو دوائیاں فراہم کی جاتی تھی، آتشزدگی کے بعد فارمیسی جل کر خاکستر ہوگئی اور دوائیوں کی ترسیل رک گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی اور آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسنارکل بھی آگ بھجانے کے عمل میں مصروف عمل ہیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید تین گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.