پاکستان

امریکا کوپاکستان کےساتھ طویل شراکت داری پرفخر

نئےسفیرڈونلڈ بلوم نےاپنےبیان میں کہا کہ میرے لیےپاکستان میں بطورسفیرامریکا کی نمائندگی کرنا باعث اعزازہے

پاکستان میں تعینات نئےسفیرڈونلڈ بلوم نےاپنےبیان میں کہا کہ میرے لیےپاکستان میں بطورسفیرامریکا کی نمائندگی کرنا باعث اعزازہے۔ انہوں نےکہا کہ امریکا کوپاکستان کےساتھ طویل شراکت داری پرفخرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی ابتدا 75 برس قبل پاکستان کے آزادی حاصل کرنےکےفوراً بعد ہوئی۔ سفیرڈونلڈ بلوم نےکہا کہ ہم مشکلات سےبھری دنیا میں رہتےہیں،ہم مل جل کرایک دوسرے کےشانہ بشانہ کام کرتےہوئےان مشکلات پرقابوپاسکتےہیں۔ انہوں نےکہا کہ میں پاکستانی اورامریکی عوام کےدرمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے کےلیےپُرامید ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اورامریکی عوام کےدرمیان تعلقات کی ایک شاندارتاریخ اورروشن مستقبل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نےکہا کہ کراچی سے لاہور،پشاورسےگلگت بلتستان اوردرمیان کےتمام مقامات کومزید جاننےکا منتظرہوں۔ امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ آج میں نےپہلی بارپاکستان کے تاریخی جگمگاتےٹرک آرٹ کا مشاہدہ کیا،ٹرک آرٹ اورپاکستان میں اس فن سےوابستہ فنکاروں کےبارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ جگمگاتےٹرک نرالےاندازمیں سواری کا ذریعہ ہیں۔ ڈونلڈ بلوم نےمزید کہا کہ امید ہےآنےوالےہفتوں اورمہینوں میں آپ میں سےبعض لوگوں کےساتھ ملاقات ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.