پاکستان

لوڈشیڈنگ کےذمہ دارعمران خان اورحماد اظہر

وزیرِمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ آج گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دارعمران خان اورحماد اظہر ہے

وزیرِمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آج گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دارعمران خان اورحماد اظہر ہے۔ مصدق ملک نےحماد اظہرکے بیان پرردِ عمل دیتےہوئےکہا ہےکہ حماد اظہرجھوٹ بول رہےہیں، وزارت خزانہ سےنکالا گیا وزیرمعیشت پربھاشن دے رہا ہے،لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دارلوڈ شیڈنگ پرلیکچردے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صنعتوں کوگیس مہیا نہ ہونےکا ذمہ داربھی عمران خان اورحماد اظہرہیں، گیس،بجلی کا تعلق عمران خان کےکمزورآئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہے۔ مصدق ملک نےکہا کہ اگرآپ ایل این جی معاہدے مسلم لیگ ن کی طرزاورمقدارپرکرلیتےتوآج بجلی،گیس سستےہوتے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں ترسیل، تقسیم کےنقصانات بڑھنےکی ذمہ دارپی ٹی آئی ہے،پاکستان تحریکِ انصاف سےنقصانات روکے گئےنہ بل اکٹھا کیا گیا،معیشت تباہ کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہرماہ 4 روپےبجلی کی یونٹ قیمت بڑھنےکا معاہدہ حماد اظہرنےکیا،پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 17 فیصد جی ایس ٹی نفاذ کا معاہدہ آپ کا تھا۔ مصدق ملک نےردِ عمل میں مزید کہا ہےکہ 1100 ارب کا 2400 ارب گردشی قرضہ آپ کی نالائقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.