پاکستان

مسلم ن کےناراض اراکین اسمبلی کی پارٹی میں واپسی

منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نےوزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازسےملاقات کی

مسلم لیگ (ن) کےمنحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نےوزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازسےملاقات کی۔ ذرائع کےمطابق ملاقات میں اشرف انصاری کےبھائی یونس انصاری بھی شریک تھےجبکہ نارووال سےن لیگ کےایم پی اے غیاث الدین بھی گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب سےمل چکےہیں۔ ایم پی اے اشرف انصاری کا کہنا تھاکہ ن لیگ ہماری جماعت ہےواپس آگئےہیں۔ ایم پی اے کےبھائی یونس انصاری کا کہنا تھاکہ ہمارے معاملات طےپاگئےہیں،باقی ناراض ارکان بھی آجائیں گے۔ خیال رہےکہ وفاق اورپنجاب میں پی ٹی آئی دور حکومت میں چند ن لیگی ارکان منحرف ہوگئےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.