پاکستان

آرمی چیف جنرل باجوہ کا جانشین کون ہوگا؟نام سامنےآگئے

ملک میں اس وقت نومبرمیں ہونےوالی آرمی چیف کی تقرری کےمعاملےپربھی بحث ہورہی ہے

ملک میں اس وقت نومبرمیں ہونےوالی آرمی چیف کی تقرری کےمعاملےپربھی بحث ہورہی ہے۔ جب سےفوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابرافتخارنےواضح کیا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے،تب سےاس بحث میں شدت آئی ہےکہ جنرل قمرجاوید باجوہ کےبعد کون آرمی چیف بنےگا۔

بھارتی ویب سائٹ کےمطابق نئےآرمی چیف کےطورپرچارنام سامنےہیں،جن میں سےکوئی ایک جنرل قمرجاوید باجوہ کا جانشین بنےگا۔ یہ چارلوگ لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا،لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجا اورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہےکہ یہ چاروں آفیسرز 2019ءمیں میجرجنرل کےعہدے سےترقی پا کرلیفٹیننٹ جنرل بنےہیں۔

رپورٹ کےمطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کےبعد پاک فوج کےسب سےسنیئرافسرلیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا ہیں۔ ان کےبعد لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس دوسرے،لیفٹیننٹ جنرل نعمان مسعود راجا تیسرے اورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چوتھےنمبرپرسنیئرموسٹ آفیسرہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سنیارٹی کو مدنظررکھتےہوئےکہا جا رہا ہےکہ انہیں چیف آف آرمی سٹاف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی میں سےایک عہدے پرفائزکیا جائےگا۔ واضح رہےکہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا بھی نومبر 2022ءمیں ریٹائرہو رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.