پاکستان

ملک بھرمیں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 4 سے 5 روزمیں ملک کےزیادہ ترحصوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق دارالحکومت اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں درجہ حرارت معمول سےزیادہ رہنےکی توقع ہے۔ ادھرسندھ اورمشرقی بلوچستان کا درجہ حرارت بھی معمول سےزیادہ رہنےکا امکان ہے۔ گرمی کی لہرکےبعد بالائی اوروسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونےکا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےمتعلقہ اتھارٹیزاورمحکموں کواحتیاطی تدابیرکےلیےہدایات جاری کردی ہیں۔ این ڈی ایم اے کےمطابق شہری بلاضرورت سورج کی روشنی میں جانےسےگریزکریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.