پاکستان

گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا: وزیراعظم کا اعلان

شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ہمیں پاکستان کوآگےلےجانے کےلیےتمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ہمیں پاکستان کوآگےلےجانے کےلیےتمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔ لاہور میں انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے لوگ کسی بھی حکومت کیساتھ کام کریں تو اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے، قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ذانی انا کو مارنا ہو گا۔

وزیراعطم کا کہنا تھا کہ قرض پر رہنے والا ملک کب تک زندہ رہے گا، اس وقت دنیا میں ہمیں سب سے آگے ہونا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی اور دیگر شعبے ہیں جن میں پاکستان بہت آگے بڑھ سکتا ہے، معیشت کا پہیا چلائیں گے، معیشت مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، کیا 75 برس بعد بھی ہم نے سبق نہیں سیکھا، ہر چیز پر سیاست کرنی ہے؟ ان کا کہنا تھا بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق مجھے علم ہے، ساڑھے 3 سال ملک میں جو ہوا اس کا حساب لینا ہے کہ نہیں، یا صرف مجھ سے حساب لینا ہے، میں اپنے دو ڈھائی مہینوں کا حساب دینے کو تیار ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا فیصلہ دل پرپتھررکھ کرکیا،بجلی منصوبےموجود ہیں لیکن تیل اورگیس مہنگا منگوانا پڑرہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ قومیں صف بندی اورپلاننگ سےبنتی ہیں جس کےلیےہم سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ یاد رہےکہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کےسینئررہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےایک نجی ٹی وی کوانٹرویوکےدوران وزیراعظم کوسیاسی ڈائیلاگ شروع کرنےکا مشورہ دیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےچیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ کسی قسم کےڈائیلاگ کو مسترد کرتےہوئےکہا کہ عمران خان معاشرے میں فساد برپا کرنا چاہتےہیں ان کےساتھ کسی قسم کا ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.