پاکستان
مارکیٹیں جلدی بند کرائیں،بجلی بحران پرقابوپانےکیلئےتجویز
ملک بھرمیں غیرمعمولی صورت حال حکومت سےفوری طورپرغیرمعمولی اقدامات کا تقاضا کررہی ہے
) ملک بھرمیں غیرمعمولی صورت حال حکومت سےفوری طورپرغیرمعمولی اقدامات کا تقاضا کررہی ہے۔ایسےمیں لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نےوزارت توانائی کوموجودہ بجلی بحران میں کمی کےلیےدکانیں اورمارکیٹیں جلدی بند کرنےکی تجویزدی ہے۔ لیسکوحکام نے وزارت توانائی سےمطالبہ کیا ہےکہ ستمبرتک مارکیٹیں،دکانیں اوربازارجلد بند کرنےکی پالیسی اپنائی جائے،اس سےپیٹرول اوربجلی دونوں کی بچت ہوگی،صبح کاروبارکھول کرمغرب سےپہلےبند کردیےجائیں اوراضافی بجلی گھروں کومہیا کردی جائے۔ گھریلوصارفین نےبازاراور مارکیٹیں جلدی بند کرنےکی اس تجویزکا خیرمقدم کرتےہوئےکہا ہےکہ اس اقدام سےپیٹرول اوربجلی دونوں کی بچت ہوگی۔