پاکستان

بیوی کوہیرا بھی نا ملےتو؟ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ نےبزنس ٹائیکون ملک ریاض اوران کی بیٹی کی مبینہ وائرل آڈیوپرردعمل دیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نےبزنس ٹائیکون ملک ریاض اوران کی بیٹی کی مبینہ وائرل آڈیوپرردعمل دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں ریحام خان نےکہا کہ ‘اب بیوی کوہیرا بھی نہیں ملےاورہیروبھی نہیں،توکچھ انتظام توبنتا ہے’۔ خیال رہےکہ گزشتہ روزپنجاب حکومت کےترجمان عطا تارڑلاہورمیں پریس کانفرنس کےدوران ملک ریاض اوران بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنےلائےجس میں ملک ریاض کی بیٹی انہیں بتا رہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا،خاتون اول بشریٰ بی بی نےہیرے کی 3 کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنےسےمنع کردیا ہے۔

مبینہ آڈیومیں ملک ریاض کی بیٹی فرح خان کا نام لیےبغیرکہہ رہی ہوتی ہیں کہ ہفتےکواُس سےملاقات ہے،انگوٹھی اُس سےپہلےہی ارینج کر لیں،اس پرملک ریاض اپنی بیٹی سےکہتےہیں کہ تم انگوٹھی منگوا لو۔ تاہم ملک ریاض نےمبینہ آڈیوکی تردید کردی ہےجب کہ پاکستان تحریک انصاف نےاس آڈیوسےلاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.