پاکستان

نیوکلیئرپروگرام پربےبنیادتبصرے سےگریزکیاجائے

جنرل ندیم رضا نے کہاکہ پاکستان کی نیوکلیئرصلاحیت وطن کےدفاع اورسالمیت کی ضامن ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نےدوٹوک مؤقف اپناتےہوئےکہا ہےکہ قومی اسٹریٹیجک پروگرام پربےبنیاد اورغیرضروری تبصرے سےہرصورت گریزکیا جائے،سول اورملٹری قیادت اس اسٹریٹیجک پروگرام کےساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں سیمینارسےخطاب کرتےہوئےجنرل ندیم رضا نے کہاکہ پاکستان کی نیوکلیئرصلاحیت وطن کےدفاع اورسالمیت کی ضامن ہے،نیوکلیئرپروگرام کوعوام اورتمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نےکہاکہ قومی اسٹریٹیجک پروگرام پربےبنیاد اورغیرضروری تبصرے سےہرصورت گریزکیا جائے،سول اورملٹری قیادت اس اسٹریٹیجک پروگرام کےساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔ جنرل ندیم کا  کہنا تھا کہ قومی سکیورٹی ناقابل تقسیم ہےاورپاکستان اپنے نیوکلیئرپروگرام پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،پاکستان ایک ذمہ داراورپراعتماد نیوکلیئرملک ہے،پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہےجوکہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کےدائرہ کارمیں ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نےمزید کہا کہ ہماری قومی سکیورٹی اورسیفٹی میکنزم ہرقسم کےخطرے کےخلاف تمام قومی اوربین الاقوامی ضابطوں کےمطابق ہے،نیوکلیئرممالک میں رائج طریقہ عمل کےمطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پررسپانس اورتبصرہ دینےکی مجازہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.