پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں پانی کا بحران کس حد تک بڑھ چکا ہے ؟ کتنے سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے؟ مہنگائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی

ملک میں پانی کا بحران سنگین ہونے سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ' صوبوں کو 50فیصد پانی کی کمی کا سامنا 'آبی ذخائر میں97 فیصد کی کمی

ملک میں پانی کا بحران کس حد تک بڑھ چکا ہے ؟ کتنے سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے؟ مہنگائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ارسا (انڈس ریورسسٹم اتھارٹی)کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں بتایاگیا ہے کہ ملک میں پانی بحران میں شدت سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ دریاں میں پانی کے بہا میں بھی 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ارسا کی جانب سے پانی کی صورتحال کی تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم ہے تربیلا ڈیم گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ سال ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ35 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہا 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ سال ان دنوں دریاں میں پانی کا مجموعی بہا 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.