پاکستان
آصف زرداری کی لاہور آمد: وزیراعلیٰ پنجاب کو ظہرانے پر مدعو کر لیا
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ لاہور میں ایک سے دو دن تک قیام کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری لاہور میں قیام کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔سابق صدر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو ظہرانے پر مدعو کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کل بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔