پاکستان

حمزہ شہباز آج بلاول ہاؤس جائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو منانے آج بلاول ہاؤس جائیں گے

بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزراتوں کے محکمے ان کے مطابق نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا تھا، جس پر حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کو کون کون سے محکموں کی وزراتیں ملیں گی، اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم ان کو ساتھ لیکر چلیں گے، صوبے کی بہتری کے لیے جو ہو سکا وہ کریں گے۔ دوسری جانب سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ دو زورہ قیام کریں گے جبکہ سیاسی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔

پارٹی قیادت نے سینئر وزیر پنجاب حسن مرتضیٰ کو اسلام آباد سے لاہور طلب کرلیا جبکہ انکے ہمراہ دیگر ارکان بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران صوبے کے بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، پانی کی تقسیم عوام کیلئے ریلیف پیکج اور معاشی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون میں ترمیم کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی سے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو فارغ کردیا گیا تھا، جس پر پی پی پی نے بلدیاتی قانون میں ترمیم جیسی اہم کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر وزیراعلیٰ آفس سے احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.