پاکستان

کوئی خودکش حملہ کرے گا تومیں ذمےدارہوں‘

رانا ثنا اللہ نےپی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سےخودکش حملےکی دھمکی دیےجانےپررد عمل کا اظہارکیا 

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےپی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سےخودکش حملےکی دھمکی دیےجانےپررد عمل کا اظہارکیا  ہے۔  پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےرانا ثنااللہ نےکہا کہ جودھمکیاں دے رہے ہیں،اگران میں سےکوئی خودکش حملہ کرے گا تومیں ذمے دارہوں۔

انہوں نےکہا کہ اگرہم چاہیں توپی ٹی آئی کےپندرہ بندوں پرپانچ پانچ کلوہیروئن کا کیس ڈال کرانہیں گرفتارکرا دیں مگر ہم کوئی ایسا گھٹیا کام نہیں کریں گے۔ خیال رہےکہ رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سےجاری ویڈیوبیان میں کہا گیا ہےکہ اگرعمران خان کو کچھ ہوا تومیں خودکش حملہ کروں گا،اس طرح اوربھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیارہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.