پاکستان

انٹر بینک میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

انٹر بینک میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہےاوایک ڈالر 202 روپے 75 پیسےسےزیادہ کا ہوگیا ہے

انٹر بینک میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہےاوایک ڈالر 202 روپے 75 پیسےسےزیادہ کا ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف قرض وصولی میں تاخیرکےمنفی اثرات کےسبب ملک میں روپےکی قدرمسلسل گرتی جارہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 4 روپےمہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روزروپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں 2.55 روپےکا نمایاں اضافہ ہوا تھا جبکہ یوروکی قیمت 2.50 روپےاورپاؤنڈ کی قیمت 4.50 روپےتک بڑھ تھی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.25 روپے کے اضافے سے 198.15 روپے سے بڑھ کر 200.40 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کے اضافے سے 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.80 روپے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی 2.50 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50 روپے سے بڑھ کر 200.00 روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق2.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 210.50 روپے سے بڑھ کر 213.00 روپے اور قیمت فروخت 212.50 روپے سے بڑھ کر 215.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4.50 روپے بڑھنے کے بعد 245.50 روپے سے بڑھ کر 250.00 روپے اور قیمت فروخت 4 روپےبڑھنے کے بعد 248.50 روپے سے بڑھ کر 252.50 روپے ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.