پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ریٹائرڈ فوجی کس قانون اور آئین کے تحت جنرل باجوہ سے الیکشن کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ؟ دماغ کے پرخچے اڑا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے ملک میں نوے دن کے اندر انتخابات کرا دیں گے

ریٹائرڈ فوجی کس قانون اور آئین کے تحت جنرل باجوہ سے الیکشن کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ؟ دماغ کے پرخچے اڑا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ریٹائرڈ فوجی اور سول افسران کی ایک تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں حالیہ سیاسی تبدیلی کے بعد ایک ملاقات میں بڑے واضح الفاظ میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے ملک میں نوے دن کے اندر انتخابات کرا دیں گے۔ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر کھلے آسمان تلے ‘ویٹرن آف پاکستان’ نامی تنظیم نے ایک پریس کانفرنس میں جس کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھی جا رہی ہے اس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پوچھا گیا کہ ان کا ‘نوے دن کا وعدہ کدھر گیا۔’ ویٹرن آف پاکستان کی جانب سے جنرل باجوہ کو ان کا وعدہ یاد دلانے کے علاوہ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ واشنگٹن سے موصول ہونے والے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے تاکہ اس بات کو ثابت کیا جا سکے کہ اس میں پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے کہ نہیں۔

ادھر دوسری طرف اس معاملے سے واقف بعض اہم ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے کسی سے کبھی بھی تین مہینے یا کسی اور مدت میں الیکشن کروانے کا وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی اس طرح کی گفتگو کی گئی جیسا کہ دعوی کیا جا رہا ہے۔ ان دعوں کی تردید کرتے ہوئے ان متعلقہ ذرائع کا کہنا تھا کہ ویٹرنز کا نام استعمال کر کے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ سابق بریگیڈیر اور مصنف میاں محمود نے دعویٰ کیا کہ جب حالات خراب ہونا شروع ہوئے تو ہماری ایک ٹیم نے جنرل باجوہ سے ملاقات کی جس میں ملک کے بگڑتے ہوئے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔ انھوں نے کہا کہ یہ وفد ریٹائرڈ جنرل علی قلی خان کی قیادت میں ملا تھا جس میں ریٹائرڈ ایڈمرل تسلیم ایس جے اور ایئر وائس مارشل مسعود بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.