پاکستانفیچرڈ پوسٹ
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کونسا فرق واضح کر دیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئیں
اچھی بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ مشکل حالات ہیں اور وہ اس مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ریحام خان
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کونسا فرق واضح کر دیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے موجودہ اور پی ٹی آئی حکومت میں فرق بتادیا۔ ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت مشکل معاشی حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ حکومت تسلیم کر رہی ہے کہ مشکل حالات ہیں اور وہ اس مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت تو مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے ان کا مذاق اڑاتی تھی۔