پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پسند کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی والدہ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ایسے انکشافات کر ڈالے کہ سننے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

دعا زہرا اور ظہیر احمد کی دوستی پب جی گیم پر ہوئی، دعا زہرا نے ہمیں رشتہ لانے کے لیے کہاہم لوگ رشتہ لے جانے کے لیے رضامند تھے

پسند کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی والدہ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ایسے انکشافات کر ڈالے کہ سننے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی والدہ نے کہا کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد کی دوستی پب جی گیم پر ہوئی، دعا زہرا نے ہمیں رشتہ لانے کے لیے کہا ، ہم لوگ رشتہ لے جانے کے لیے رضامند تھے اور پھر بتایا کہ والدین نے انکار کر دیا ہے۔ کچھ مہینے بعد وہ خود لاہور آ گئیں۔دعا زہرا کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ خود ٹیکسی پر بیٹھ کر آئی۔پتہ نہیں لوگ ہمیں اتنا برا کیوں کہہ رہے ہیں، میرے بیٹے اور ہم نے کچھ نہیں کیا، دعا زہرا کو اغوا کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں جب وہ خود کراچی سے یہاں آ گئی تو مجبورا ہمیں دونوں کا نکاح کروانا پڑا۔ جب بچی لاہور آئی تو میں نے یہ بھی کہا کہ بیٹا تم کیا کرکے آ گئی ہو، ماں باپ سے بات کر لیتی، وہ مان جاتے جس پر اس نے کہا کہ میرے والدین نہیں مانیں گے۔

ظہیر احمد کی والدہ نے بتایا کہ دعا نے ہمیں خود بتایا کہ والدین نے اس کی عمر دو سال کم لکھوائی ہوئی ہے، اس کی عمر تقریبا 17 سال ہے۔میرے بیٹے کی عمر 21 سال ہے اور وہ یونیورسٹی میں پڑ رہا ہے۔خاتون نے مزید کہا کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ بچوں کی شادی کروائی ہے۔نکاح ہائیکورٹ میں ہوا ہے، ہم نے خود اسے عدالت میں پیش کیا لیکن اس نے بیان دیا کہ مجھے ظہیر کے ساتھ رہنا ہے۔ دعا نے بیان اپنے ہوش و حواس میں ریکارڈ کروایا،ہم نے اسے نہیں ڈرایا ہوا، وہ پہلے بالکل ٹھیک تھی لیکن جو سب ہو رہا ہے اس کے بعد وہ خوفزدہ ہو گئی ہے۔چشتیاں جانے کا سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا کراچی نہیں جانا چاہتی تھی اس لیے ہم یہاں چھپے۔میڈیا پر خبریں دی جا رہی ہیں کہ ہم دعا کو مارتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے اور میں دونوں بچوں کے ساتھ رہی ہوں۔ بچی کہہ رہی ہے کہ مجھے مار دیا جائے گا، لاہور میں ہمارے پیچھے ٹیم آئی جس کی وجہ سے بھاگنا پڑا کیونکہ دعا ان کے ساتھ نہیں جانا چاہتی تھی۔ظہیر احمد کی والدہ دعا کے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کیا کہ میں ان بچوں کے ساتھ رہ رہی ہوں، دعا کی بھی ماں ہوں۔وہ بھی میرے بیٹے کو کچھ نہ کہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.