پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات میں کیا طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے تمام مطالبات منوا لیے

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات میں کیا طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے تمام مطالبات منوا لیے ، جس کے تحت پیپلز پارٹی کو صوبے میں 5 وزارتیں ، 2 مشیر اور 2 معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب کے عہدے ملیں گے ، پی پی کو محکمہ انہار اور محکمہ زراعت کی وزارتیں دے دی گئیں ، 10 سے زائد وزرا اسی ہفتے حلف اٹھائیں گے ، اس کے بدلے میں پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کرائے گی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر چو ہدری پرویز الہی کو آئینی طریقہ کار سے ہٹانے پر بھی اتفاق کیا ہے اور اس مقصد کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو مکمل سپورٹ کرے گی ، اس حوالے سے آصف علی زرداری نے وزیراعلی حمزہ شہباز کو فری ہینڈ دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.