پاکستان

سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، ہفتے کی چھٹی بحال

پیر تا جمعہ دفتری اوقات کار صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوں گے جبکہ دوپہر 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال کر تے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتے کے روز سرکاری دفاتر میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیر تا جمعہ دفتری اوقات کار صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات سرکاری دفاتر میں دوپہر 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر میں ساڑھے 12 سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے دن ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چھٹی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.