پاکستان

ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کردی۔

ایمان مزاری پر اداروں کے خلاف بیانات دینے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کو جواب دیکھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے اور کیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔دوران سماعت وفاق نے ایمان مزاری کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کیا آپ نے اس عدالت کا آخری آرڈر دیکھا ہے؟ اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پٹیشنر نے جو بیان دیا ہے اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معذرت کا جو جواز دیا گیا وہ فائل میں ریکارڈ کے مطابق درست نہیں، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ عدالت کا گزشتہ سماعت کا آرڈر بھی دیکھ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.