پاکستان
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ پرمقدمےکا حکم معطل
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سردارسرفرازڈوگرنےکانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پرسماعت کی۔
لاہورہائیکورٹ نےوفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ، سی سی پی اولاہوراورڈی آئی جی آپریشنزکےخلاف مقدمہ درج کرنےکا سیشن عدالت کا حکم معطل کردیا۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سردارسرفرازڈوگرنےکانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ سیشن عدالت نےلانگ مارچ کےدوران وکلا پرتشدد کےالزام میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ اورپولیس افسران پرمقدمہ درج کرنےکا حکم دیا تھا۔
دائردرخواست میں کہا گیا کہ عدالت نےیہ حکم دیتےہوئےحقائق کومکمل طورپرسامنےنہیں رکھا،استدعا ہےکہ وفاقی وزیرداخلہ سمیت دیگر حکام کےخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم دیا جائے۔ عدالت نےاندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کرتےہوئےفریقین کوآئندہ سماعت کیلئےنوٹس جاری کردیئےاورجواب طلب کرلیا۔