پاکستان

رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین انتقال کرگئے

رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین انتقال کرگئے۔عامرلیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا

رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین انتقال کرگئے۔ عامرلیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کےمطابق عامر لیاقت حسین کےکمرے کا دروازہ بند تھا جسےگھرکےملازمین کئی دیرسےکھٹکھٹا رہےتھے۔ ملازم کےمطابق عامرلیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی،عامرلیاقت کےدل میں تکلیف ہورہی تھی۔

عامرلیاقت حسین کوان کےگھرخدادا کالونی سےایمبولینسزکےذریعےاسپتال منتقل کیا گیا تھا،اسپتال میں قومی رکن اسمبلی کےاہلخانہ بھی موجود تھے۔ تاہم عامرلیاقت کےڈرائیورنےپولیس کوطبیعت خرابی کی اطلاع دی۔ عامرلیاقت حسین کےانتقال کی خبرپراسپیکرراجہ پرویز اشرف کا کہنا ہےکہ افسوسناک خبرآئی ہےرکن اسمبلی عامرلیاقت کاانتقال ہوگیاہے،ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے۔ عامرلیاقت کےانتقال کے باعث قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.