پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی بجٹ کل پیش کیے جانے کاامکان’ بجٹ کا حجم کتنا ہوگا؟ ٹیکسز میں کتنا اضافہ ہوگا؟ دفاعی بجٹ کتنا مقرر کیا جائے گا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئیں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں5 سے 10 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ د فاع او رریونیو کا بجٹ بڑھایا جا رہا ہے

وفاقی بجٹ کل پیش کیے جانے کاامکان’ بجٹ کا حجم کتنا ہوگا؟ ٹیکسز میں کتنا اضافہ ہوگا؟ دفاعی بجٹ کتنا مقرر کیا جائے گا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال2022-23کے بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894 روپے ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے وفاقی بجٹ 2022-23 کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا۔ نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے۔ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکومتی امور چلانے کیلیے 550 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا۔ بجٹ کا خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.