پاکستان

عوام کو کیسے ریلیف دیں؟حکمرانوں نے سر جوڑ لئے

حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالیں گے۔

حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اس اتفاق کا اظہار سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے موقع پر کیا۔ شرکائے عشائیہ نے آصف علی زرداری کی کاوش کو بھی سراہا۔

عشائیہ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔

زرداری کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ، ایمل ولی خان نے شرکت کی۔شرکا میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، مولانا عبدالغفور حیدری، فیصل سبزواری، چودھری یاسین، چودھری سالک، اسرار ترین، سردار ایاز صادق اور رانا ثنااللہ بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.