پاکستان

کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں پر ٹیکس عائد کر دیا گیا

کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ایک فیصد ٹیکس لگ جائے گا، نان فائلرز کو کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر 2 فیصد ٹیکس دینا ہوگا

شہباز حکومت نے پیش کیے جانے والے بجٹ میں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے ، ایک ماہ میں10 ہزار سے زائد ڈالر خریدنے پر پابندی کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

بجٹ میں انکم ٹیکس کے سلیبس کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، انکم ٹیکس سلیبس 12کے بجائے 7 ہوسکتے ہیں، سالانہ10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پرٹیکس بڑھ جائے گا۔ بجٹ میں آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس میں دی گئی مراعات کم کرنے اور انٹرنیشنل سفرکیلئے بزنس کلاس پر4گنا ٹیکس بڑھانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ ایک ماہ میں10 ہزار ڈالر سے زائد اور ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد ڈالرخریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.