پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا عوام کو نیا لالی ‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ، پٹرول کب اور کتنا سستا ہوگا؟ عوام کو حیران کر دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے تیل مہنگا کرنا پڑا، حالات بہتر ہونے پر پٹرول سستا کریں گے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا عوام کو نیا لالی ‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ، پٹرول کب اور کتنا سستا ہوگا؟ عوام کو حیران کر دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے تیل مہنگا کرنا پڑا، حالات بہتر ہونے پر پٹرول سستا کریں گے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، تھوڑا صبر کریں شہبازشریف دور میں سب اچھا ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل 4 ہزار ارب روپے سے زائد خسارے کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا، وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے، بجٹ میں 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے، قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ اسی طرح حکومتی امور چلانے کیلئے 550 ارب، پنشن کی مد میں 550 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بجٹ میں پٹرولیم لیوی 550 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، جی آئی ڈی کی مد میں 2 ارب روپے کی آمدن اور گیس ڈویلپمنٹ سر چارج کی مد میں 40 ارب کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.