پاکستان

وزیر اعظم نے بجٹ کو بہترین قرار دے دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ  23-2022کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ انتہائی بُرے معاشی حالات میں بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے ،بجٹ میں صاحب استطاعت سے قربانی مانگی گئی اور کمزور طبقات کو آسانی دی گئی’ ۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی مشینری،آلات،بیجوں سے اس شعبے سے منسلک آلات کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے گرین انقلاب برپا ہوگا اور فصلوں کی پیداوار بڑھے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وعدے کے مطابق ہائر ایجوکیشن سیکٹر کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی اور ایچ ای سی کا ترقیاتی بجٹ 26ارب سے بڑھا کر 44 ارب روپے کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کا نہیں سوچا، پاکستان اور 22 کروڑ عوام کا مفاد دیکھا ہے ۔بجٹ تیاری میں شریک ٹیم خاص طور پر وزیر خزانہ اور ان کے تمام ساتھیوں کو شاباش دیتا ہوں۔ق

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.