پاکستان

کینسرکی مریضہ بچی کا علاج،آرمی چیف نےایکشن لےلیا

لڑکی کی مدد کی پکارپرپاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےنوٹس لیتےہوئےہدایات جاری کردیں

کینسرکی مریضہ کشمیرسےتعلق رکھنےوالی لڑکی کی مدد کی پکارپرپاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےنوٹس لیتےہوئےہدایات جاری کردیں اورتمام اخراجات ادا کردیئےگئےہیں۔ تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پرمدد کی اپیل کرتےہوئےبتایا گیا تھا کہ ”راولپنڈی سی ایم ایچ میں زیرعلاج 14سالہ لڑکی علشبہ کینسرکا شکارہے،اس کا والد علاج کےلیےسات لاکھ روپےکا بندوبست کرنےکےلیےکوشاں ہے، اطمینان کرنےکےبعد ہسپتال کوبراہ راست رقم دے کربچی کی جان بچا سکتےہیں“۔

اس کےبعد آرمی چیف نےاس کا نوٹس لیا اورصحافی حسن رضا نےبتایا کہ آزاد کشمیرکےعلاقےبھمبرسےتعلق رکھنےوالی 14سالہ بچی کے آرمی بون میروٹرانسپلانٹ سنٹرراولپنڈی میں علاج معالجےکےلیےآرمی چیف نےہدایات جاری کردی ہیں اوراس سلسلےمیں تمام ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں‘۔ انہوں نےپاک فوج کےمحکمہ تعلقات عامہ اورآرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا،آخرمیں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.