پاکستان

شوکت ترین نے 20 ہزار ارب قرض لینےکا اعتراف کرلیا

مریم اورنگزیب نےکہا کہ یہ قرض تاریخ پاکستان میں لیے گئےمجموعی قرض کا 76 فیصد ہے

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نےاعتراف کرہی لیا کہ عمران صاحب نے 4 سال میں 20 ہزارارب روپےکا قرض لیا۔ سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنےبیان میں مریم اورنگزیب نےکہا کہ یہ قرض تاریخ پاکستان میں لیے گئےمجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایسےبہت سےاعتراف ابھی عمران صاحب نےکرنےہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران صاحب نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور ڈالر 115 سے 189 پر لے گئے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.