پاکستان
مریم نوازقوتِ سماعت سےمحروم بچےکا علاج کروائیں گی
مسلم لیگ ن کی نائب صدرنے قوتِ سماعت سے محروم کمسن بچے کا علاج کروانے کی جانب توجہ مرکوزکرلی
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے قوتِ سماعت سے محروم کمسن بچے کا علاج کروانے کی جانب توجہ مرکوزکرلی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص کی جانب سے ایک کمسن بچے کی تصویرشیئرکی گئی۔ صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا نام ظاہر حسین ہے اور صوابی سے میرا تعلق ہے، میں سرکاری اسکول میں بطورِاستاد کام کرتا ہوں‘۔
Contact number pls https://t.co/mLtOKEjORe
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 11, 2022
ٹوئٹ میں صارف نےمزید لکھا کہ ’میرا بیٹا محمد ذکوان قوتِ سماعت سےمحروم ہےاوراس کےآپریشن کےلیےتقریباََ 20 لاکھ روپےکی رقم درکارہےجومیرے لیےادا کرنا ناممکن ہے‘۔ صارف نےبیٹےکےعلاج کےلیےمدد کی اپیل کی اورساتھ ہی بچےکی میڈیکل رپورٹ بھی شیئر کی۔ اس ٹوئٹ پرفوری ردّعمل دیتےہوئےمریم نوازنےکمسن بچےکےاہلخانہ سےرابطےکےلیےفون نمبرشیئرکرنےکی اپیل کی۔