پاکستان

قبائل کی فنڈنگ 3 گنا کی تھی: عمران خان کا دعویٰ

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے قبائل کے لیے فنڈنگ 3 گنا کر کے 131 ارب روپے کر دی تھی

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائل کی خصوصی ضروریات کے پیشِ نظر ہماری حکومت نے ان کی فنڈنگ 3 گنا کی تھی۔ یہ بات سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے قبائل کے لیے فنڈنگ 3 گنا کر کے 131 ارب روپے کر دی تھی، موجودہ حکومت نے قبائل کے لیے صرف 110 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈیولپمنٹ کی فنڈنگ کم کر دی ہے جبکہ آئی ڈی پیز کے لیے فنڈنگ کچھ نہیں رکھی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ میں قبائل کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، قبائل کے لیے حکومت کے ناکافی اقدامات نا اہلی اور بد نیتی ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.