پاکستان

بجلی کی قیمت میں تقریباً 4 روپےفی یونٹ اضافےکا فیصلہ

اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نےبجلی کی قیمت اپریل کےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی۔ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 4  روپے 5 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کےمطابق اتھارٹی نے 31 مئی 2022 کوایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی،اس سےقبل مارچ کا ایف سی اے

صارفین سے 2 روپے 86 پیسےچارج کیا گیا تھا جوکہ صرف ایک مہینےکےلیےتھا۔ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسےجون میں زیادہ چارج کیا جائےگا جس کا اطلاق صرف جون کےمہینےکےبلوں پر ہوگا اوراس کا اطلاق ڈسکوزکےتمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پرہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.