پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کب اور کتنا اضافہ ہوگا؟ مفتاح اسماعیل نے خبردار کر دیا

میری طرف سے سمری جاتی ہے اور وزرا مجھے کوستے ہیں، اگر ہم نے قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ہم سے معاہدہ نہیں کرے گا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کب اور مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے ہمیں کہا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی ختم کریں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کو کہا ہے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیر اعظم سخت ناخوش ہیں، میری طرف سے سمری جاتی ہے اور وزرا مجھے کوستے ہیں، اگر ہم نے قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ہم سے معاہدہ نہیں کرے گا، اگر ہم نے سخت فیصلے نہیں کیے تو تباہی ہو گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر 19 روپے اور ڈیزل پر 53 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، سری لنکا میں بہت سبسڈیز دی گئیں اور وہ دیوالیہ ہوگیا، آج سری لنکا مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خرید رہاہیاور وہاں دوائی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیراعظم بنتا ہے اسے دوستوں کے پاس جانا پڑتا ہے، کب تک ہم دوستوں کے پیسوں پر چلیں گے، بجلی کا گردشی قرضہ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا، کوئلہ کی انٹرنیشنل قیمت 20 سال سے 50 ڈالر سے زائد نہیں تھی، اب کوئلے کی قیمت 300 ڈالر سے زائد ہے، اگر جولائی تک پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.