پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کس سے احکامات لیتے ہیں؟ عمران خان نے نام بتا دیئے

الیکشن کمشنر پر ن لیگ سے مل کر قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگا یا' چیف الیکشن کمشنر ، حمزہ اور مریم سے احکامات لیتے ہیں: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز اور مریم نواز سے احکامات لے کر فیصلے کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کسان کنونشن سے خطاب میں جلد الیکشن کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت جمہوریت کیلئے نہیں اپنے کیس ختم کروانے آئی ہے، انہوں نے نیب ختم کر دی، ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگا دیے، بلے کو دودھ کی حفاظت پر بٹھا دیا گیا۔ حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا کی وجہ سے حکومت کی روس سے تیل خریدنے کی جرت نہیں، بھارت تیل کے ساتھ ہتھیار بھی روس سے لے رہا ہے لیکن غلاموں کو اجازت نہیں، یہ وہ کریں گے جس کا حکم امریکا سے آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.