پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 3 ارب 44 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور چار طیاروں کی لیز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کی 1.58 ارب کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ یہ طیارے حج آپریشن کودیکھتے ہوئے 9.388 ارب کی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔

ای سی سی اجلاس میں گلگت سے شندور شاہراہ کی تعمیر کیلئے 4ارب روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی اور بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کےمنصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.