پاکستان

سندھ کابینہ نےٹیکس فری بجٹ منظورکرلیا

وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ نےکہا کہ یہ غریبوں کا بجٹ ہے،جس میں سماجی تحفظ اورمعاشی استحکام کےلیےاقدامات کیےگئےہیں

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر،معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری،پرنسپل سیکریٹری اوردیگرمتعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےسندھ کےوزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ نےکہا کہ یہ غریبوں کا بجٹ ہے،جس میں سماجی تحفظ اورمعاشی استحکام کےلیےاقدامات کیےگئےہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ یہ بہترین بجٹ کابینہ اراکین اوراسٹاک ہولڈرزکی معاونت سے بنایا گیا ہے۔ اجلاس کےدوران صوبائی وزیرگیانچند اسرانی نےکابینہ سےکوہستان میں صحت کی سہولتوں کےلیےخصوصی پیکیج دینےکی استداء بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.