پاکستان

ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاہدے پر عمران خان کی اہلیہ کے دستخط

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ گزشتہ دورحکومت میں کرپشن کےنئےطریقےدریافت کیےگئے

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ گزشتہ دورحکومت میں کرپشن کےنئےطریقےدریافت کیےگئے،ایک ہاوسنگ سوسائٹی سےمعاہدہ کیا گیا، معاہدے پرعمران خان کی اہلیہ کےدستخط موجود ہیں،عمران خان نےتمام معاملات میں اپنا حصہ لیا،ہاوسنگ سوسائٹی نےایک ٹرسٹ کو 458کنال زمین عطیہ کی یہ ٹرسٹ عمران خان اوران کی اہلیہ کےنام پرہے ۔

اسلام آبا دمیں اتحادی جماعتوں کےرہنماوں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہنا تھا کہ عمران خان کوجعلی صادق وامین کا لقب دیا گیا ،بحریہ ٹاون کے 50ارب کےواجبات کوایڈجسٹ کیا گیا ،رقم غیرقانونی طورپربرطانیہ منتقل کی گئی جس پربرطانیہ نےرقم ضبط کرلی،پلان بنایا گیا کہ کس طرح 50ارب روپےبچائےجائیں اوراپنا حصہ بنایا جائے،ہاوسنگ سوسائٹی کی رقم ملک منتقل کی گئی اوراس میں سےحصہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نےاس معاملےپرکمیٹی بنائی ہے،رقم عوام کی ہےاس پرڈاکہ ڈا ل کراپنا حصہ بنایا گیا ۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبرعمران خان کےدورحکومت میں معاملہ مینج کرتےتھے، برطانیہ نےیہ رقم ضبط کی شہزاد اکبرنےاپنا حصہ طےکرکےمعاملہ حل کیا ،مبینہ طورپرانہوں نے 5ارب روپےاپنا حصہ لیا،شہزاد اکبرحکومت اورعمران خان کیلئےبروکرکا کام کرتےتھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.