پاکستانفیچرڈ پوسٹ
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کی تیاریاں مکمل لیکن سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اس معاملہ میں کیا کہتے ہیں؟ سب کچھ سامنے آگیا
آج ڈاکٹرزکا پینل فیصلہ کرے گا کہ پرویز مشرف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان واپس لے جایا سکتا ہے یا نہیں
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کی تیاریاں مکمل لیکن سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اس معاملہ میں کیا کہتے ہیں؟ سب کچھ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ملک واپس لانے کے حوالے سے تیاری ہو رہی ہے۔ذرائع نے کہاکہ آج ڈاکٹرزکا پینل فیصلہ کرے گا کہ پرویز مشرف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان واپس لے جایا سکتا ہے یا نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرز کے فیصلے کے بعد حکومت پاکستان سے اس حوالے سے رابطہ کیا جائے گا۔