پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کے امیدواروں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، دھمکیاں دینے والے کون ہیں؟ سابق وزیر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر سنسنی پھیلا دی

شرجیل میمن اور ان کے رفقا پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کو ہراساں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

تحریک انصاف کے امیدواروں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، دھمکیاں دینے والے کون ہیں؟ سابق وزیر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر سنسنی پھیلا دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے الزام عائد کیاہے کہ شرجیل میمن اور ان کے رفقا پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کو ہراساں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس پی ٹی آئی امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، سندھ پولیس شرجیل میمن کے کہنے پر حیدرآباد میں امیدواروں کو ہراساں کر رہی ہے۔سندھ حکومت ریاستی مشینری کو انتخابات سے قبل دھاندلی کے لیے استعمال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی سندھ پولیس کو اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ بلدیاتی امیدواروں کو کاغزات جمع کروانے سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.