پاکستان

دفاعی بجٹ پر بحث’ پاک فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

دفاعی بجٹ تھریٹ پرسیپشن، چیلنجز، تعیناتی کی نوعیت اور وسائل کو دیکھتے ہوئے رکھا جاتا ہے: میجر جنرل بابر افتخار

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہر سال جب بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاعی بجٹ پربحث شروع ہوجاتی ہے، بھارت کا بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ اپنے سامنے رکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ اپنے سامنے رکھ لیں، 2020 سے پاکستان فوج نے اپنے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، مہنگائی کی شرح سے دیکھیں تو دفاعی بجٹ کم کیاگیا ، مسلح افواج کا بجٹ جی ڈی پی کی شرح کے لحاظ سے مسلسل نیچے جا رہا ہے، ہم نے 100 ارب روپے بجٹ کم لیا ہے، ہم نے یوٹیلیٹی بلز کی مد میں اخراجات کو محدود کیا ہے، پیٹرول اورڈیزل کی بچت کیلئے غیر ضروری نقل و حرکت کم کردی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ضروری نقل و حرکت کم کی ہے، کانفرنسز آن لائن کردی گئی ہیں، پچھلے سال کوروناکی مد میں ملنے والے 6 ارب حکومت پاکستان کو واپس کیے ہیں، فوجی فانڈیشن سیسالانہ 20 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ عرصے سے افواج اور عسکری قیادت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.