پاکستان

آرمی چیف کا دورہ چین کتنی اہمیت کا حامل تھا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سب واضح کر دیا

آرمی چیف کا دورہ چین بہت اہم تھا، پاکستان چین کے تعلقات بہت اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں، پاک چین تعلقات خطے میں امن کیلئے اہم ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے چین کا اہم دورہ کیا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سی پیک کی سکیورٹی پاک فوج کو دی گئی، سی پیک کی سکیورٹی میں کوئی کمی آنے نہیں دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کا دورہ چین بہت اہم تھا، پاکستان چین کے تعلقات بہت اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں، پاک چین تعلقات خطے میں امن کیلئے اہم ہیں، سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی میں کوئی کمی نہیں آنے دی، سی پیک کی سکیورٹی خصوصی طور پر پاک فوج کو دی گئی، سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی پر 24 گھنٹے کام کیاجارہاہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دورے میں چینی صدر سے بھی ملاقات کی، چین نے پاکستان کی دفاعی قوت بڑھانیمیں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.