پاکستان

لاہور میں تین افراد کو قتل کرکے ملزم نے خود کشی کرلی

لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا میں خاتون اور اس کے شوہر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزم نے مبینہ خودکشی کرلی۔

  والٹن روڈ پر واقع ایک گھر میں چارافراد کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم رضوان نے میاں بیوی اور دوست کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرنے  والوں میں درزی آصف ، اس کی اہلیہ ،عزیز اور رضوان شامل ہے۔

پولیس کے مطابق رضوان اور آصف کی گھریلو معاملات پر رنجش چل رہی تھی۔بظاہر رضوان نے تینوں افراد کو قتل کرکے خودکشی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.