پاکستان

ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 206  روپے پر پہنچ گئی۔

ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئِی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 84 پیسےمہنگاہوکر206 روپے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا۔

رواں کاروباری ہفتے کے  پہلے دو دن میں ڈالر  کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ دو دن میں ڈالر کی قیمت  تقریبا 3 روپے بڑھی تھی۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.