پاکستان

پنجاب اسمبلی کی حیثیت ختم،محکمہ قانون کےماتحت ہوگی

دودن پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہوسکا توحکومت نےاسپیکراورسیکرٹری اسمبلی کےاختیارات محدود کردیے

دودن پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہوسکا توحکومت نےاسپیکراورسیکرٹری اسمبلی کےاختیارات محدود کردیے۔ پنجاب کابینہ کی سفارش پر گورنرپنجاب نے 3 آرڈیننس جاری کردیےجن کےتحت سرکاری افسران کوسزا دینےکا اسپیکرکا اختیاربھی ختم کردیا گیا ہے۔ گورنرپنجاب نے پنجاب اسمبلی کومحکمہ قانون کےماتحت کرنےکا آرڈیننس جاری کردیا۔ حکومت پنجاب نےپنجاب اسمبلی کومحکمہ قانون کا اسپیشل انسٹی ٹیوٹ بنادیا۔

پنجاب کابینہ کی سفارش پرگورنرپنجاب نےسیکرٹری اسمبلی کےلامحدود اختیارات ختم کرکےگزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنےکا اختیارسیکرٹری قانون کودینےکا آرڈیننس جاری کردیا۔ عطا تارڑنےمیڈیا سےگفتگومیں کہا ہےکہ اب اجلاس بلانےکا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گےاوراجلاس کونوٹیفائی اورڈی نوٹیفائی کرنا سیکرٹری اسمبلی کا اختیارہوگا،پرویزالہی کودعوت دیتا ہوں وہ ایوان اقبال آکرہمارے اجلاس کی صدارت کریں۔

سیکرٹری قانون احمد رضا سرورنے سیکرٹری اسمبلی کی حیثیت سےاختیارات سنبھال لیےاوراسمبلی سیکرٹریٹ کوایوان اقبال میں پہنچنےکی ہدایت کردی۔ دوسری جانب تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ پارلیمانی پارٹی نےپنجاب اسمبلی کی خود مختارحیثیت ختم کرنےکےآرڈیننس کومسترد کردیا۔ اجلاس نےآرڈیننس کےخلاف ضروری قانون سازی کا بھی اعلان کردیا۔

اسپیکرپرویزالٰہی نےکہا کہ پنجاب اسمبلی خودمختارادارہ ہےاسےکسی محکمہ کےسیکرٹری کےماتحت نہیں کرسکتے۔ آج کےاجلاس میں اسپیکراوراسمبلی کےاختیارات سلب کرنےکےخلاف بھی قانون سازی ہوگی۔ تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق نےاپنےاراکین کوایوان اقبال مین حکومتی اجلاس میں جانےسےروک دیا۔ تحریک انصاف نےڈپٹی اسپیکرسرداردوست مزاری سمیت پارٹی کےتمام ارکان پنجاب اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا کہ پنجاب اسمبلی کےعلاوہ کسی اورجگہ ہونےوالی اجلاس میں شرکت نہ کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.