پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہمارے پاس عوام کی مشکلات کم اور مہنگائی دور کرنے کے لئے کچھ بھی؟ مسلم لیگ ن کے وزیر نے اپنے ہی گھر کی لنکا ڈھا کر سب کو حیران و پریشان کر دیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا غیر مقبول فیصلہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے لیا: جاوید لطیف

ہمارے پاس عوام کی مشکلات کم اور مہنگائی دور کرنے کے لئے کچھ بھی؟ مسلم لیگ ن کے وزیر نے اپنے ہی گھر کی لنکا ڈھا کر سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں رہ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا غیر مقبول فیصلہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے لیا۔کوئی ریاست عالمی اداروں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے انحراف نہیں کر سکتی۔ ریاست معاشی طور پر کمزور ہو تب ہی مالیاتی اداروں کی شرائط ماننے پر مجبور ہوتی ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ قرض ہی اپنی شرائط پر مانگیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اسلامی ممالک کمزور ہونے کی وجہ سے دنیا میں توہین رسالت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے چاہیے۔ میں شاید چھوٹا غدار ہوں اس لیے میری ضمانت ہو گئی، علی وزیر بڑے غدار ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کیا بااختیار نہیں کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا عمران خان سے ڈائیلاگ کے لیے آج بھی تیار ہیں۔قوم اور سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی ادارے نگراں حکومت کے ساتھ قومی مفاد میں معاہدے نہیں کر سکیں گے۔حکومت کی مدت پوری ہونے تک انتخابی اصلاحات اور مالیاتی اداروں سے معاہدے کر لیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.