پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پرویز مشرف کی وطن واپسی کا معاملہ، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف یہ کام کرنے کی کوششوں میں ہیں؟ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نوازشریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی

پرویز مشرف کی وطن واپسی کا معاملہ، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف یہ کام کرنے کی کوششوں میں ہیں؟ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نوازشریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈیل کرکے ہی وزیراعظم بنے ہیں، ڈیل کے بغیر تو شہبازشریف پاکستان بھی نہیں آسکتے تھے، شہبازشریف کا اپنا کوئی موقف نہیں اس لئے ان سے ڈیل ہوجاتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا اور نہ ہی چلنا ہے، نوازشریف ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی، ہم نے نہیں ،روکنے والوں نے نوازشریف کوروکنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہیں زرداری سے ڈیل ہوگئی تو نواز شریف سے بھی کریں تاہم نوازشریف نے کبھی ڈیل کے بغیر نہیں آنا ہے، نوازشریف میں عمران خان والا حوصلہ نہیں کہ کھڑے ہوسکیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کو گرفتار کرنا راناثنا اللہ کا بڑھکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والے کو پاگل خانے جانا چاہیے ۔ عام انتخابات کے حوالے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے راستہ نکلے گا اور اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں گے۔مارچ میں تاخیر سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان حکمت عملی کے تحت احتجاج میں تاخیر کررہے ہیں، احتجاج کی طاقت صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے جب چاہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.