پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ملک سے باہر گئے تو کوئی انہیں روک نہیں پایا تھا اور اب ان کی واپسی؟ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اعتراض

ہم فیصلے کرنے والے نہیں ہیں ، پرویزمشرف بے شک واپس آئیں یہ ان کا گھر ہے : یوسف رضا گیلانی کا اعتراف

جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ملک سے باہر گئے تو کوئی انہیں روک نہیں پایا تھا اور اب ان کی واپسی؟ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اعتراض سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، جہاں سابق صدر پرویز مشرف کی بیمار اور وطن واپسی کا معاملہ ایوان بالا میں زیر بحث رہا ، اس موقع پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہیے ، جب پرویز مشرف صدر تھے تو میں جیل میں تھا لیکن ہاس فلور پرکہہ دیا تھا کہ میں نے پرویز مشرف کو معاف کر دیا ، پرویز مشرف بے شک واپس آئیں یہ ان کا گھر ہے ، ویسے بھی ہم فیصلے کرنے والے نہیں ہیں کیوں کہ جب پرویز مشرف باہر گئے تو کوئی نہ روک سکا۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سینیٹر غفور حیدری نے کہا کہ میں پرویز مشرف کے دور میں جیل میں رہا لیکن سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کا مخالف نہیں ہوں کیوں کہ پرویز مشرف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ، اگر ہم کہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس نہ آئے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔ بتاتے چلیں کہ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر افضال صدیقی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت کے پیش نظر انہیں پاکستان لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.