پاکستانصحت

پاکستان میں لوگوں کو اچانک نوکریوں سے کیوں نکالا جانے لگا ہے؟ ہوش اڑا دینے والے حقائق سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا

جب ہم کمپنی میں تھے تو ہمارے خیالات مختلف تھے اور ہم یہی سوچتے تھے کہ ہم بطور کمپنی ایک مثال قائم کر رہے ہیں: اسری

پاکستان میں لوگوں کو اچانک نوکریوں سے کیوں نکالا جانے لگا ہے؟ ہوش اڑا دینے والے حقائق سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہم جب اپنے لائن منیجر زسے پوچھتے تھے کہ ہمیں بتائیں کہ کیا ہم بھی نوکری سے نکالے جا سکتے ہیں تو وہ ہمیں یہی جواب دیتے تھے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں لیکن پھر ایک دن پاکستانی سٹارٹ اپ کمپنی ایئرلفٹ، جو اشیائے خوردونوش کی ڈیلیوری کا کام کرتی ہے، میں بطور ریکروٹمنٹ سپیشلسٹ کام کرنے والی اسری امانی کو ان کے لائن منیجر نے ہی کال کر کے بتایا کہ انھیں نوکری سے نکالا جا رہا ہے۔ ظاہر ہے نوکری سے نکالے جانا کسی کے لیے بھی ایک جھٹکے سے کم نہیں ہوتا لیکن اسری کے لیے یہ صورتحال کو مختلف زاویے سے دیکھنے کا موقع بھی تھا۔ اسری کے لیے یہ حیرت انگیز اس لیے بھی تھا کیونکہ کمپنی میں ان کا کام ہی انجینئرنگ سے منسلک بھرتیاں کرنا تھا اور ان کے مطابق ایئرلفٹ کی جانب سے بھرتیاں روکنے کا فیصلہ لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کے صرف دو ہفتے پہلے کیا گیا تھا۔ اسری بتاتی ہیں کہ جب ہم کمپنی میں تھے تو ہمارے خیالات مختلف تھے اور ہم یہی سوچتے تھے کہ ہم بطور کمپنی ایک مثال قائم کر رہے ہیں۔ وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ اب جب ہم کمپنی میں موجود لوگوں سے پوچھتے ہیں تو وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ کمپنی کا برن ریٹ 70 فیصد کے قریب تھا۔ تو اگر اس بات کو سامنے رکھا جائے تو شاید ہم نے بہت غیر ضروری خرچے کیے۔ برن ریٹ وہ شرح ہوتی ہے جس پر کاروبار نئی آمدنی پیدا کیے بغیر اپنے پاس موجود سرمائے کو خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔

پاکستانی سٹارٹ اپس میں نوکریوں سے اچانک فارغ کر دینے کی کہانی صرف ایئرلفٹ کی نہیں اور نہ ہی ایسا صرف پاکستان میں ہو رہا ہے۔ مئی کے آخری ہفتے میں متعدد سٹارٹ اپس جن میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی سوئیول اور ٹریکنگ ایپ ٹرک اٹ ان شامل ہیں، متعدد ملازمین کو نوکریوں سے نکال چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کریم کی جانب سے اپنی فوڈ ڈیلیوری سروسز کو ختم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ان تمام کمپنیوں نے اس کی واحد وجہ ممکنہ عالمی معاشی بحران بتائی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں نے ابھی سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے تاہم نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین کے علاوہ مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے والے افراد بھی ان کمپنیوں کے اس فیصلے کی ایک وجہ برن ریٹ یعنی خرچوں میں بے پناہ اضافہ اور غیر ذمہ دارانہ فیصلے بھی بتاتے ہیں لیکن اکثر تجزیہ کاروں کے نزدیک یہ تجزیہ حقیقت کے قریب نہیں۔ اس تحریر میں ہم جہاں یہ اور اس جیسے دیگر سوالات کا جواب تلاش کریں گے، وہیں ساتھ ساتھ ایسی مشکل اصطلاحات کی بھی تشریح کریں گے جو عام طور پر اس شعبے سے منسلک افراد استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.